ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایمنسٹی انٹرنیشنل: اسرائیل غزّہ پر سفید فاسفورس والے توپ گولے گرا رہا ہے

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ اسرائیل مسلح افواج کی طرف سے غزّہ کے گنجان آباد شہری علاقوں پر سفید فاسفورس کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

ایمنسٹی انٹر نیشنل  کے بحرانی مداخلت پروگرام نے ایسے شواہد جمع کئے ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ اسرائیلی فوج غزّہ کے گنجان آباد شہری علاقوں پر سفید فاسفورس والے توپ گولوں کا استعمال کر رہی ہے۔

تنظیم کے، لیبارٹری کی طرف سے تصدیق شدہ اور ویڈیو مناظر اور تصاویر پر مشتمل، بحرانی شواہد سے ثابت ہوتا ہے کہ اسرائیل 7 اکتوبر سے اب تک غزّہ میں سفید فاسفورس گولوں کا استعمال کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر ایسے ویڈیو مناظر شیئر کئے گئے تھے جن سے پتا چلتا تھا کہ  غزّہ کے شمالی علاقوں کو سفید فاسفورس  والے توپ گولوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں