ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جس طرح داعش کو ختم کیا وہی انجام اسرائیل کا ہوگا: حزب اللہ

بیروت:لبنان کی مزاحمتی حزب اللہ تحریک کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ ہم پوری طرح تیار ہیں، جس طرح خطے سے داعش کو ختم کیا وہی انجام اسرائیل کا بھی ہوگا۔

ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے بیروت میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم فلسطین اسرائیل کشیدگی میں حصہ ڈال رہے ہیں اور اپنے وژن اور منصوبے کے تحت اس میں حصہ ڈالتے رہیں گے۔ 

نعیم قاسم کا کہنا تھا کہ عرب ممالک اور اقوام متحدہ کے سفیروں کی طرف سے براہ راست اور بالواسطہ ہم سے جنگ میں مداخلت نہ کرنے کا کہنے سے ہم پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، حزب اللہ اپنے فرائض جانتی ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ ہم پوری طرح تیار ہیں اور جب کارروائی کا وقت آئے گا تو ہم اس میں حصہ لیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں