ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نوازشریف کی وطن واپسی پر عدالتی احکامات کی تعمیل ہوگی، نگران وزیر اطلاعات

اسلام آباد:نگراں وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے واضح کیا ہے کہ  سابق وزیراعظم نوازشریف کی وطن واپسی پر قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا اور عدالتی احکامات کی تعمیل ہوگی ایسے انتخابات چاہتے ہیں جو سب کو قابل قبول ہوں۔

نگراں  وزیر اطلاعات نے کہاکہ  میڈیا پر کسی شخصیت کے نام لینے پر کوئی پابندی نہیں ،ملک میں انتخابات شدید گرمی میں بھی ہوئے اور شدید سردی میں بھی، نواز شریف کو لندن میں کسی قسم کا سرکاری پروٹوکول نہیں ملا ہے۔

انہوں نے کہاکہ   نواز شریف کی واپسی سے متعلق نگران کابینہ میں بھی  کوئی بات نہیں ہوئی اور  نہ ہی یہ معاملہ کابینہ کے سامنے ہے، مفروضوں اور قیاس آرائیوں پر یقین نہیں رکھتا۔

مرتضی سولنگی  نے کہا کہ اگر کسی کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے تو وہ الیکشن کمیشن سے رجوع کر سکتا ہے،الیکشن کمیشن بااختیار آئینی ادارہ ہے، الیکشن کمیشن نے جنوری کے آخری ہفتے میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا ہے، اس میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں،حلقہ بندیوں کا کام مکمل ہونے کے بعد سیاسی جماعتوں کو 54 دن انتخابی مہم کے لئے دیئے جائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں