نئی دہلی :آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 13ویں میچ میں انگلینڈ نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ولڈکپ کا یہ میچ نئی دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں انگلش کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر افغانستان کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔
یاد رہے کہ ولڈکپ ٹورنامنٹ میں اب تک دونوں ٹیمیں دو دو میچز کھیل چکی ہیں، انگلینڈ نے ایک میچ جیتا ہے جبکہ افغان ٹیم کو دونوں میچوں میں شکست ہوئی ہے۔