ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غزہ جنگ کا اگلا مرحلہ مختلف ہوسکتا ہے، ترجمان اسرائیلی فوج

یروشلم: اسرائیلی فوج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ غزہ جنگ کے اگلے مرحلے کی تیاری کر رہے ہیں،اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہر کوئی غزہ میں زمینی آپریشن کی بات کر رہا ہے، یہ کچھ الگ بھی ہو سکتا ہے.

ترجمان کے مطابق اس مرحلے پر غزہ میں انسانی بنیادوں پر کوئی سیز فائر نہیں ہوا، یرغمالیوں سے متعلق حماس کی ویڈیو نفسیاتی جنگ کا حصہ ہیں.

اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی قوانین کے تحت ہتھیاروں کا استعمال کر رہے ہیں،دوسری جانب غزہ میں فلسطین کے لیے اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کا انتباہ سامنے آیا ہے،یو این آر ڈبلیو اے کے مطابق غزہ کے اسپتالوں میں ممکنہ طور پر مزید صرف 24گھنٹے تک کا ایندھن بچا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں