ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ورلڈ کپ: نیدرلینڈز نے جنوبی افریقا کو شکست دیدی

دھرم شالا: کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ میں نیدر لینڈز نے جنوبی افریقا کو شکست دے کر شائقین کو حیران کردیا۔

خبر رساں اداروں کے مطابق بھارت میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں ایک اور اپ سیٹ سامنے آ گیا، جس میں جنوبی افریقا کو نیدرلینڈز کے ہاتھوں 38 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

میچ میں نیدرلینڈز کے 246 رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقا کی پوری ٹیم 42.5 اوورز میں 207 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ قبل ازیں افغانستان نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 69 رنز سے شکست  دے کر ایونٹ میں اپ سیٹ کرکے شائقین کرکٹ کو حیران کردیا تھا۔

نیدرلینڈز کے  سامنے جنوبی افریقا کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔ ڈیوڈ ملر کے سوا کوئی بھی کھلاڑی قابل ذکر اسکور نہیں بنا سکا۔ اوپنرز کوئنٹن ڈی کوک 20 رنز اور ٹیمبا بووما 16 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ جونبی افریقا کی تیسری وکٹ 42 کے مجموعی اسکور پر گری۔ ایڈن مارکرم 1 رن بناکر آؤٹ ہوگئے۔ 44 کے مجموعی اسکور پر راسی وین ڈیر ڈوسن بھی 4 رنز بناکر چلتے بنے۔

ہینرک کلاسن 28 رنز، مارکو جانسن،9 رنز اور ڈیوڈ ملر 43 رنز بناکر ہمت ہار گئے۔ جیرالڈ کوٹزی 22 رنز اور کاگیسو رباڈا 9 رنز ہی بناسکے۔ کیشو مہاراج نے 40 رنز بنائے جبکہ لونگی نگیڈی 7 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

قبل ازیں نیدرلینڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 43 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 245 رنز بنائے۔ کپتان اسکاٹ ایڈورڈز ناقابل شکست 78 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں