ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی وفد کی صدر مملکت سے اہم ملاقات

اسلام آباد: پی ٹی آئی وفد نے پارٹی چیئرمین کی ہدایت پر صدر مملکت سے اہم ملاقات کی ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف حسن اور عہدیدار بیرسٹر عمیر نیازی نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی وفد نے صدر مملکت کو پارٹی چیئرمین کا پیغام پہنچایا اور زور دیا کہ وہ تمام سیاسی پارٹیوں کے مابین مذاکرات کا راستہ ہموار کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں