ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسکاٹ لینڈ کا غزہ چھوڑنے والے فلسطینیوں کو پناہ دینے کا اعلان

ایڈنبرگ: اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر نے جنگ سے متاثرہ غزہ کے لوگوں کو پناہ دینے کا اعلان کر دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف نے کہا ہے کہ جہاں تک ممکن ہو سکا زخمی بچوں، خواتین اور مردوں کا علاج کریں گے۔

 فرسٹ منسٹر نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کی پٹی سے زخمی شہریوں کے انخلاء کا انتظام کرے اور انہوں نے اسکاٹ لینڈ متاثرین سے طبی امداد فراہم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل بھی کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ان کے بہنوئی، جو غزہ میں ڈاکٹر ہیں،انہوں نے نے ہولناکی اور قتل عام کے مناظر دیکھے ہیں، انہوں نے ہمیں قتل عام کے مناظر کے بارے میں بتاتا کہ ہسپتالوں میں طبی سامان کی کمی ہے، ڈاکٹروں اور نرسوں کو سب سے مشکل فیصلہ کرنا پڑتا ہے کہ کس کا علاج کیا جائے اور کس کو مرنے کے لیے چھوڑ دیا جائے۔اس صورتحال کو جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی جا”۔سکتی

انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی اسکاٹ لینڈ کے عوام نے اپنے دل اور گھر پناہ گزینوں کیلئے کھولے تھے، ماضی میں پناہ حاصل کرنے والوں میں شام اور یوکرین سمیت دیگر ممالک کے لوگ شامل تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں