ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایفیڈرین کیس: لاہور ہائیکورٹ نے حنیف عباسی کو بری کر دیا

لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما راجہ حنیف عباسی کو ایفیڈرین کوٹہ کیس میں بری کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس اسجد جاوید گھرل پر مشتمل ڈویژن بنچ نے فیصلہ سنایا۔

قبل ازیں منگل کو عدالت نے اپیل کنندہ اور حکومت کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

عدالت نے ایفیڈرین کوٹہ کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کو خصوصی عدالت کی جانب سے عمر قید کی سزا بھی کالعدم قرار دے دی۔

دریں اثنا، سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹویٹر پر حنیف عباسی کو بری ہونے پر مبارکباد دی۔

مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کو عام انتخابات 2018 سے صرف چار روز قبل گرفتار کیا گیا تھا، انہوں نے 2018 کے عام انتخابات میں این اے 60 راولپنڈی سے حصہ لینا تھا۔

انسداد منشیات فورس نے عباسی اور دیگر کے خلاف 2012 میں 500 کلوگرام ایفیڈرین کے غلط استعمال پر کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینسز (سی این ایس) ایکٹ کی دفعہ 9-C، 14 اور 15 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں