ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت پاکستان کا مسئلہ فلسطین پر موقف واضح ہے، مرتضی سولنگی

اسلام آباد:نگراں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضی سولنگی  کاکہنا ہے کہ مسئلہ فلسطین کے معاملے پر حکومت پاکستان اور نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا دوٹوک، مسلسل اور واضح موقف ہے۔

نگراں وفاقی وزیر اطلاعات   نے کہا کہ پاکستان جدہ کانفرنس کے محرکین میں سے ایک ہے، ہمارے نگران وزیر خارجہ اس وقت بیجنگ میں ضرورت ہونے کے باوجود او آئی سی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعظم پہلے ہی فلسطین کا مسئلہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سمیت بیجنگ میں موجود عالمی رہنماوں کے سامنے اٹھا چکے ہیں، اقوام متحدہ میں ہمارے مستقل نمائندے بھی اس معاملے پر متحرک انداز میں آواز اٹھا رہے ہیں۔

مرتضی سولنگی  نے کہا کہ پاکستان کا یہ موقف پاکستان اور بیرون ملک خبروں میں اجاگر بھی ہوا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں