کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 36 ڈالر بڑھ کر 1959 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔
مارکیٹ رپورٹس کے مطابق بدھ کو ملکی سطح پر 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 6400 روپے بڑھ کر دو لاکھ 6 ہزار 500 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 5487 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 77 ہزار 40 روپے ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں : ڈالر انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں پھر مہنگا ہوگیا