ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ورلڈ کپ: افغانستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 149 رنز سے شکست

چنئی: ورلڈ کپ کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں افغانستان کو 149 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

خبر رساں اداروں کے مطابق بھارت میں ہونے والے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ 2023ء کے سولہویں میچ میں افغانستان کو نیوزی لینڈ نے ہرا دیا۔ افغان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے 289 رنز کا پیچھا کرتے ہوئے 34.4 اوورز ہی میں پویلین لوٹ گئی اور صرف 139 رنز ہی بنا سکی۔

افغانستان کرکٹ ٹیم کے 6 بیٹرز رنز کے ڈبل عدد بھی نہیں بنا سکے جب کہ 2 کھلاڑی بغیر کوئی رن بنائے گراؤنڈ سے باہر بھیجے گئے۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اب تک 4 میچ کھیل چکا ہے اور چاروں میچوں میں ٹیم نے کامیابی حاصل کی ہے، جس کے نتیجے میں کیوی ٹیم 8  پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں