ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پلان کی تبدیلی: نواز شریف لاہور کی بجائے اسلام آباد اتریں گے

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی بجائے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتریں گے،پلان میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف 2019 سے خود ساختہ جلا وطنی میں ہیں،طبی بنیادوں پر اپنی سات سال کی قید کے وسط میں لندن روانہ ہوئے۔اس وقت سعودی عرب میں ہیں اور وہ 21 اکتوبر کو دبئی کے راستے پاکستان روانہ ہوں گے۔

اس پیشرفت سے باخبر ذرائع نے آج انکشاف کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل-این) سپریمو اب خصوصی پرواز FZ-4525 سے دوپہر 1:00 بجے اسلام آباد پہنچیں گے۔

اس سے قبل یہ بات سامنے آئی تھی کہ مسلم لیگ ن کے سپریمو 21 اکتوبر کو لاہور ایئرپورٹ پر اتریں گے اور مینار پاکستان پر جلسے سے خطاب کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں