ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اہل غزہ کا تحفظ اور قتل و غارتگری بند ہونی چاہیے، مصری اسٹار فٹبالر کا پیغام

قاہرہ: مصر کے اسٹار فٹبالر محمد صلاح نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے شکار مظلوم فلسطینیوں کے حق میں جذباتی ویڈیو پیغام جاری کردیا۔

محمد صلاح نے کہا کہ ایسے  وقت میں بات کرنا ہمیشہ آسان نہیں ہوتا۔ حماس کے مزاحمتی حملوں کے بعد غزہ پر شروع کی گئی اسرائیلی بمباری کی جانب اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس میں بہت تشدد ہے اور اس میں بے انتہا جارحیت ہے۔حالیہ ہفتوں میں(اسرائیل فلسطین)تنازع میں آنے والی شدت ناقابل برداشت ہے۔

محمد صلاح کا کہنا تھا کہ تمام زندگیاں مقدس ہیں اور ان کا تحفظ ہونا چاہیے۔ قتل و غارت گری بند ہونی چاہیے۔ کئی خاندان ٹوٹ کر بکھر رہے ہیں۔ اس وقت یہ بات انتہائی ضروری ہے کہ فوری طور پر غزہ کے لیے انسانی امداد کی اجازت دی جائے، وہاں کے لوگ انتہائی مشکلات سے دوچار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات اسپتال کے مناظر بھی دل دہلا دینے والے تھے۔ غزہ کے لوگوں کو خوراک، پانی اور دوائیوں کی ضرورت ہے۔

31سالہ فٹبال اسٹار نے اپنے ویڈیو پیغام میں عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ آگے آئیں اور معصوم لوگوں کے مزید قتل عام کو روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ ویڈیو پیغام کے اختتام میں مصری فٹبالر محمد صلاح نے کہا کہ بالآخر انسانیت کو غالب آنا چاہیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں