ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حماس اور حزب اللہ کے حملے: اسرائیل نے 2ہزار اموات کی تصدیق کردی

یروشلم:حماس اور حزب اللہ کے حملوں کے نتیجے میں اسرائیل نے 2ہزار اموات کی تصدیق کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ان حملوں میں زخمی ہونے والے اسرائیلیوں کی تعداد ساڑھے 4ہزار سے زائد ہے۔

دوسری جانب حزب اللہ نے اسرائیل کے ٹینکوں کو ہدف بنانے کی ویڈیو جاری کردی، فوج کے گلیلی ڈویژن اور شیبا فارمز کے علاقے میں تعینات فوجی نشانہ بنائے گئے،ادھر اسرائیلی فوج نے لبنان میں حزب اللہ کی پوزیشن پر حملے کیے۔

علاوہ ازیں ایک اسرائیلی ڈرون کو بھی مبینہ طورپر تباہ کرنے کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے،جنوبی لبنان کی جانب بھیجا گیا مبینہ اسرائیلی ڈرون بھی فضا میں تباہ کردیا گیا۔

لبنان کی مزاحمتی تنظیم نے اسرائیلی فوج کے جاسوسی آلات کو بھی نشانہ بنایا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں