روس نے غزہ کے لیے 27 ٹن امداد روانہ کردی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی حکام کا کہنا ہے کہ جمعرات کو غزہ کی پٹی کے شہریوں کے لیے 27 ٹن انسانی امداد ماسکوسے روانہ ہوچکا ہے۔
روسی حکام نے ایک بیان میں کہا کہ ایک خصوصی طیارہ ماسکو کے قریب رامینسکوئے کے ہوائی اڈے سے مصر میں العریش کے لیے اڑان بھر چکا ہے ۔ روسی انسانی امداد مصری ہلال احمر کے حوالے کر دی جائے،گی جو غزہ کی پٹی میں بھیجی جائے گی۔
روسی حکام نے کہا کہ اس امداد میں گندم، چینی، چاول اور پاستا اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔