ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عالمی رہنماؤں کو ایکشن لیتے ہوئے غزہ پر آواز اٹھانی چاہیے، برطانوی باکسر

لندن:پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان  نے اسرائیل کی فلسطین پر جارحیت پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ  عالمی اداروں کی جانب سے غزہ پر حملوں کو روکنے کے لیے کیوں کچھ نہیں کیا جا رہا؟

عامر خان  نے کہا کہ عالمی رہنماؤں کو غزہ پر آواز اٹھانی چاہیے اور ایکشن لینا چاہیے، غزہ میں گزشتہ رات اسپتال پر بمباری کی گئی ہے، معصوم لوگوں جن میں بچے بھی شامل ہیں انہیں شہید کیا جا رہا ہے۔

برطانوی باکسر نے کہا کہ روزانہ نہتے فلسطینیوں کی ویڈیوز دیکھ کر میرا دل ٹوٹتا ہے، میں بے بس ہوں، کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں زندگی میں وار کرائم دیکھوں گا،عالمی سطح پر اسرائیلی وزیراعظم کو جوابدہ قرار دینا چاہیے اور اسے روکنا چاہیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں