ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان نے فلسطین میں فوج بھیجنے پر کوئی فیصلہ نہیں کیا،ترجمان دفتر خارجہ 

اسلام آباد: پاکستان نے فلسطین کی حفاظت کے لیے فوج بھیجنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا،غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کے حوالے سے پاکستان نے اپنا موقف واضح کیا ہے۔

ہفتہ وار بریفنگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن اور مذاکرات کی بات کی، توقع ہے کہ یو این سیکیورٹی کونسل غزہ کی صورتحال پر خاطر خواہ اقدامات کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ کہ پاکستان او آئی سی ایگزیکٹو کمیٹی اعلامیے کا خیر مقدم کرتا ہے، اعلامیے میں غزہ کی ناکہ بندی اور جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا۔

دوسری جانب غزہ معاملے پر ترکیہ کی جانب سے گارنٹر کی بات کی گئی، گارنٹر پلان سے امن آتا ہے تو پاکستان خیر مقدم کریگا۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کی صورتحال پر ہر شخص تشویش میں مبتلا ہے۔ بھارت نے فلسطین کی صورتحال پر جو موقف اپنایا، انکا اندرونی معاملہ ہے۔

پاکستان میں مقیم غیر قانونی غیر ملکیوں سے متعلق اہم اجلاس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو ملک چھوڑنے کی تاریخ دی ہے۔

افغاستان میں آنے والے زلزلوں سے متعلق انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغان حکومت کو زلزلہ متاثرین کیلئے امداد بھیجنے کی پیشکش کی ہے۔ افغان حکومت سے کہا ہے کہ پاکستان امدادی سامان بھیجے گا، ضروریات کا بتائیں۔

بھارت کی میزبانی میں جاری آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم بھارت میں ہے، کھلاڑیوں کو بہتر ماحول دینا بھارت اور آئی سی سی کی ذمہ داری ہے۔ پاکستانی شائقین ویزہ نہ ملنے پر ورلڈ کپ میچز دیکھنے سے محروم ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں