ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ارضِ مقدس کا دفاع پوری اُمت کا فرض ہے، دردانہ صدیقی

کراچی: سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان دردانہ صدیقی نے کہا ہے کہ ارض مقدس فلسطین کا دفاع صرف فلسطینیوں کی ذمہ داری نہیں بلکہ پوری امت پر فرض ہے

حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے منعقد کی گئی منتخب نشستوں کی کل پاکستان تربیت گاہ سے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے  دردانہ صدیقی نے کہا کہ جماعت اسلامی تزکیہ نفس سے لے کر تزکیہ نظام کی بات کرتی ہے اور پرامن انقلاب کی داعی ہے، اس کا مشن انبیا کا مشن ہے اور یہ زندہ پیغام رکھنے والی زندہ تحریک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کی اصل قوت اخلاق و کردار ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم وقت کے چیلنجز کا ادراک رکھتے ہوئے دین و دنیا کی تقسیم کے بجائے پوری زندگی میں اللہ کی بندگی کی دعوت دیتے ہیں۔ہم داعی دین ہیں ہمیں فصل گل ہونا ہے، اس کی نگہبانی و پرورش کرنا ہے اور پھل حاصل کرنا ہے، اس کام کے لیے اپنے تزکیہ و تربیت کے تسلسل کی ضرورت ہے۔

دردانہ صدیقی کا کہنا تھا کہ خود انصار اللہ بننا آسان ہے مگر ساتھ چلنے والوں کو انصار اللہ بنانا مشکل کام ہے لیکن یہی کار انبیا ہے، ساتھ چلنے والوں کی قدر کریں، خوشی غمی میں ساتھ دیں، وسعت قلبی وسعت نظری کے ساتھ ان کو ساتھ ملا کر ایک قوت بنیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ارض مقدس فلسطین کا دفاع صرف فلسطینیوں کی ذمہ داری نہیں بلکہ پوری امت پر فرض ہے۔ اسلام کے ذریعے امن و خوشحالی تب ہی ممکن ہے جب مسلم حکمران راہ راست پر رہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں