ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شام و عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے

دمشق ، بغداد: شام اور عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر ڈرون اور میزائل حملے کیے گئے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق شام میں التنف اور کونیکو امریکی فوجی اڈوں پر ڈرون اور میزائل سے حملے کیے گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شام، عراق اور اردن کی مشترکہ سرحد پر واقع امریکی فوجی اڈے کو تین ڈرون حملوں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

فوجی اڈوں پر حملوں میں ہونے والے کسی بھی قسم کے نقصان سے متعلق کوئی اطلاع نہیں مل سکی۔

دوسری جانب شام کے شمالی علاقے دیر الزور میں امریکی فوجی اڈے کو 2 میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔  حملے کے بعد امریکی جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹر علاقے میں گشت کرتے دیکھے گئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں