ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لبنان سے صہیونی ریاست پر مزید راکٹ باری کی اطلاعات

مقبوضہ بیت المقدس: لبنان کی طرف سے صہیونی ریاست پر مزید راکٹ باری کی اطلاعات ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل اور لبنان کے جنوبی علاقے کے بیچ میں واقع سرحد پر کشیدگی ہوئی ہے۔ قابض صہیونی فوج کا دعویٰ ہے کہ لبنان سے شمالی اسرائیل کے مغربی علاقے گلیل پر راکٹ داغے گئے ہیں۔ اسرائیلی فوج کے مطابق داغے گئے راکٹوں کی تعداد کم از کم 20 ہے۔ ترجمان اسرائیلی دفاعی فوج کے دعوے کے مطابق اسرائیلی دفاعی افواج نے گولہ باری سے بھرپور جواب دیا ہے۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق لبنان میں حماس نے حملے کی ذمے داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے 30 میزائل داغے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان سرحد پار فائرنگ کا تازہ ترین واقعہ ہے۔ اس سے قبل لبنان کی جانب سے سرحد پار 2 گائیڈڈ میزائل داغے گئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں