ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حماس کا ہدف اسرائیلی فوج ہے، تنظیم شہریوں کو نشانہ نہیں بناتی، خالد مشعل

مقبوضہ بیت المقدس: حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ نے کہا ہے کہ مزاحمتی تنظیم کا ہدف اسرائیلی فوجی ہوتے ہیں، حماس شہریوں کو نشانہ نہیں بناتی۔

عرب ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے کہا کہ تنظیم صہیونی ریاست کی قابض فوج سے لڑنے پر توجہ رکھے ہوئے ہے جب کہ امریکی انتظامیہ انسانیت سے عاری اور غیر اخلاقی رویہ رکھتی ہے کیوں کہ اسے اسپتالوں اور مساجد کی مسماری دکھائی نہیں دیتی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا فلسطین میں اسرائیلی بم باری اور جنگی جرائم کی پشت پناہی کرتا ہے۔

خالد مشعل نے کہا کہ حماس، القسام بریگیڈز اور دیگر تنظیمیں اپنی جدوجہد کو قابض اسرائیلی فوج اور فلسطین پر حملہ آوروں  کےخلاف مزاحمت کے طور پر استعمال کرتی ہیں۔ جب جنگی صورت حال ہوتی ہے تو کچھ نہ کچھ عام شہریوں کی ہلاکت بھی ہوتی ہے، جس کے ہم ذمے دار نہیں ہیں، حماس کبھی شہریوں کو نشانہ نہیں بناتی۔ اسرائیل کے پاس مہلک ہتھیار جب کہ ہمارے پاس جدید ہتھیار نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دشمن کو ہم نے چند گھنٹوں ہی میں بے بس کردیا تھا جب کہ دوسری جانب صہیونی ریاست آغاز ہی سے شہری آبادیوں میں حملے کرکے نہتے فلسطینیوں کا قتل عام کررہی ہے، جس میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔

خالد مشعل کا کہنا تھا کہ مغرب صرف ایک آنکھ سے ایک جانب دیکھتا ہے۔ وہ دہرا معیار رکھتا ہے، اسے اس بات کو سمجھنا ہوگا کہ  فلسطینی صرف اپنی زمین اور حقوق کے لیے لڑائی لڑ رہے ہیں۔ فلسطینی عوام مظلوم ہیں اور وہ غاصب صہیونی جلاد سے لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے القسام بریگیڈ کو سلام پیش کیا کہ اس نے دشمن کو دھول چٹائی اور ایک بے مثال اور تاریخی حملہ کرکے اسرائیل کو بڑا نقصان پہنچایا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں