ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

طوفان الاقصیٰ :50 لاکھ سے زائد یہود دربدر، ہلاکتیں 1500 سے  متجاوز

مقبوضہ بیت المقدس: حماس کے طوفان الاقصیٰ آپریشن کے بعد سے ہلاک ہونے والے صہیونیوں کی تعداد 1500 سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ تقریباً 50 لاکھ یہود دربدر ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے جمعہ کے روز اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ   حماس کے آپریشن طوفان الاقصیٰ کے شروع ہونے سے لے کر اب تک اسرائیلیوں کی ہلاکتیں گزشتہ روز کے مقابلے میں 200 سے زیادہ ہو گئی ہیں جب کہ مختلف علاقوں سے اسرائیلی فوجیوں اور یہودی آبادکاروں کی مزید لاشیں ملنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق غزہ کے اطراف یہودی آبادیوں سے ملنے والی صہیونیوں کی لاشوں کی تعداد   مجموعی طور پر 1500 سے زیادہ ہو گئی ہے جب کہ فلسطین پر قبضہ کی گئی زمین پر بنائی آبادیوں سے بے گھر ہوکر دربدر ہونے والے اسرائیلیوں کی تعداد 50 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

اسرائیلی فوج کے ریڈیو کے مطابق غزہ کی پٹی کے گرد لگائی باڑ کے پیچھے ان کی فوجیوں اور آبادکاروں کی مزید 3 لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جنہیں  اسرائیل کے اندر ایک شوری کمپلیکس میں منتقل کیا گیا ہے۔ صہیونی وزارت صحت نے  تسلیم کیا ہے کہ 7 اکتوبر سے شروع طوفان الاقصیٰ آپریشن کے بعد سے اب تک مزاحمتی تنظیم کے ہاتھوں زخمی ہونے والوں کی تعداد تقریباً 5 ہزار ہو چکی ہے، جن میں سے 48 کی حالت تشویش ناک ہے۔

واضح رہے کہ عبرانی میڈیا میں بھی یہ بات آ چکی ہے کہ ہلاک ہونے والے تقریباً 1500 صہیونیوں میں 300 سے زائد قابض اسرائیلی فوج کے اہل کار اور افسران شامل ہیں۔

دوسری جانب فلسطین اور جنوبی لبنان میں مزاحمتی تنظیموں کی کارروائیوں کے نتیجے میں غزہ کی پٹی اور شمالی علاقوں کے اطراف یہودی بستیوں سے تقریباً 50 لاکھ سے زائد صہیونی نقل مکانی کر چکے ہیں۔ بے گھر ہونے والے یہود تاحال در بدر پھر رہے ہیں۔

علاوہ ازیں قابض اسرائیلی فوج نے عسقلان سمیت دیگر یہودی بستیوں اور غزہ کی پٹی کے اطراف جگہ پر قبضہ کرکے بسائے گئے یہودی علاقوں سے صہیونیوں کو آبادی خالی کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں