ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ورلڈ کپ: جنوبی افریقا نے انگلینڈ کو 229 رنز سے شکست دیدی

ممبئی: آئی سی سی ورلڈ کپ کے 20 ویں میچ میں جنوبی افریقا نے انگلینڈ 229 رنز سے شکست دے دی۔

ممبئی کے وانکھڈے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 399 رنز بنائے تھے اور انگلینڈ کو جیت کیلئے 400 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا۔

جنوبی افریقا کے سامنے انگلینڈ کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 22 اوورز میں 170 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ دسویں نمبر پر بیٹنگ کیلئے آنے والے فاسٹ بولر مارک ووڈ 43 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ 400 رنز کے تعاقب میں انگلینڈ کی بیٹنگ ابتدا سے ہی لڑکھڑا گئی اور یکے بعد دیگر وکٹیں گرتی رہیں۔ مارک ووڈ کے سوا کوئی بھی کھلاڑی جنوبی افریقی بولرز کے سامنے جم کر نہ کھیل سکا۔ اوپنرز جونی برسٹو 10، ڈیوڈ میلان 6، جو روٹ 2 اور بین اسٹوکس 5 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

ہیری بروک 17، جوز بٹلر 15، ڈیلوڈ ویلے 12، عادل رشید 10 اور گس آٹکنسن 35 رنز ہی بناسکے۔ مارک ووڈ 43 رنز بناکر ٹاپ اسکورر اور ناٹ آؤٹ رہے جبکہ ریس ٹوپلی انجری کی وجہ سے بیٹنگ کیلئے نہیں آسکے۔جنوبی افریقا کی طرف سے جیرالڈ کوئیٹزی نے 3، لونگی نگڈی اور مارکو جانسن نے 2، 2 جبکہ کاگیسو ربادا اور کیشو مہاراج نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

جنوبی افریقا کے اوپنر کوئنٹن ڈی کوک بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے، وہ محض 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ راسی وین ڈیر ڈوسن اور ریزا ہینڈرکس نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 121 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم راسی 60 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ ریزا ہینڈرکس نے 85 رنز کی اننگز کھیلی۔ کپتان ایڈن مارکرم نے 42، ڈیوڈ ملر 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، کلاسین نے 109 رنز کی اننگ کھیلی جب کہ مارکو جانسین نے 75 رنز بنائے۔ انگلینڈ کی جانب سے ریس ٹوپلی نے 3 جبکہ عادل رشید نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں