ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نواز شریف کا 4 سال بعد رائیونڈ میں ناشتہ، مینیو میں حلوہ پوری، سری پائے شامل

 لاہور: میاں نواز شریف نے اتوار کی صبح ناشتہ جاتی امراء میں شریف فیملی کے ہمراہ کیا۔

ذرائع کے مطابق ان کے لئے تیار کئے گئے ناشتہ کے مینو میں حلوہ پوری سری پائے لسی گرین ٹی شامل تھا۔ تاہم نواز شریف نے اپنے معالجین کی ہدایت کے مطابق ناشتہ کیا۔

میاں نواز شریف سے ناشتے پر اسحاق ڈار کی اہم ملاقات ہوئی۔ نواز شریف سے شہباز شریف ، سردار ایاز صادق ، خواجہ سعد رفیق کی اہم ملاقات آج شیڈول ہے، جس میں معاشی پالیسی ترتیب دینے معاشی اصلاحات تبادلہ خیال ہو گا۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کل ممکنہ طور پر اسلام آباد جائیں گے۔ وہ مختلف کیسز میں زیر سماعت مقدمات کے سلسلے میں اپنی قانونی ٹیم سے مشاورت کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں