لاہور: امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ ن لیگ، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی نے پوری قوم کومایوس کیا، قوم آج جس مہنگائی، بیروزگاری، لاقانیت اور معاشی بدحالی کی شکار ہے اس کی ذمہ دار ملک کی تین بڑی جماعتیں ہیں۔
ضیا الدین انصاری نے کہا کہ بار بار آزمائے ہوئے لوگ ملک و قوم کے حالت اور تقدیر نہیں بدل سکتے۔گذشتہ کئی دہائیوں سے ملک و قوم پر حکمرانی کرنے والی سیاسی پارٹیاں ن لیگ، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی نے پوری قوم کومایوس کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ قوم نے سیاسی پنڈتوں کے نعروں روٹی، کپڑا، مکان، قرض اتاروں ملک سنواروں، نام نہاد مدینہ کی ریاست کوبھی دیکھا لیاہے جس کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے۔ گذشتہ ایک سال میں ان تمام پارٹیوں کی پی ڈی ایم حکومت نے عوام سے جینے کا حق تک چھین لیا ہے۔
رہنما جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ عوام بجلی، گیس اور پٹرول کی قیمتوں میں قیامت خیز اضافہ کی وجہ سے دو وقت کی روٹی سے محروم ہوچکی ہے، لوگ خدکشیاں کرنے پر مجبور ہیں۔ ملک و قوم کے مسائل حل ہونے کی بجائے کئی گناہ بڑھ گئے ہیں۔ ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے مزید کہا کہ قوم کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ نظام اورقیادت کی تبدیلی کے بغیر ملک وقوم کی تقدیر نہیں بدل سکتی۔