کولومبیا کے وسطی علاقوں میں گشت کے دوران اٹھارہ فوجیوں کو اغوا کر لیا گیا ۔
گواویارے کے علاقے سان ہورگے نامی دیہات میں گشت کے دوران بعض نا معلوم افراد مسلح افراد نے اٹھارہ فوجی اغوا کرلیے ۔
فوج نے اپنے بیان میں بتایا کہ ان فوجیوں کی زندہ بازیابی کے لیے آپریشن شروع کر دیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ فوجیوں کی بازیابی کے لیے مقامی لیڈروں سے رابطے کیے جا رہے ہیں جبکہ اٹارنی نے بھی تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔