مصر: اسرائیلی درندگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، اسرائیلی ٹینکوں نے مصر اور غزہ کے قریبی چوکی پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں مصری بارڈر گارڈ شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی مسلمانوں کے خلاف جارحیت جاری ہے، اسرائیل نے مصر اور غزہ کے قریب واقع چوکی پر ٹینک سے حملہ کیا، حملہ کرنے کے بعد اسرائیل نے اس کو ایک حادثہ قرار دیتے ہوئے غزہ کے مسلمانوں کو دھمکی دی ہے کہ اگر غزہ خالی نہ کیا تو مزید بمباری کرے گا۔
خیال رہے کہ اسرائیلی بمباری میں اب تک غزہ میں 17مساجد، 37 اسپتال اور سینکڑوں کی تعداد میں تعلیمی ادارے تباہ کردیے ہیں۔