کابل: امارت اسلامیہ افغانستان نے مقیم کالعدم ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں پر اسلحہ لیکر چلنے پر پابندی لگادی ہے۔
افغان طالبان کے عسکری کمانڈر مولوی نے کہا ہے کہ آج کے بعد کسی کو اسلحہ لیکر چلنے کی اجازت نہیں، اب تک باضابطہ فوج نہیں تھی اب فوج بن گئی ہے، امارت اسلامی کے سرکاری کارڈ نہ رکھنے والے آیندہ اسلحہ ساتھ نہ رکھیں۔
انہوں نے کہاکہ فوج کی وردی بھی کوئی غیرمجاز شخص استعمال نہیں کرے گا، آپ لوگ یہاں مہاجر اور ہمارے لئے قابل قدر ہیں، گاڑی کے کالے شیشے پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔
امارت اسلامیہ افغانستان کےعسکری کمانڈر کا کہنا تھا کہ ایک بار بتانا ہمارا فرض تھا اس کے بعد کوئی تنبیہ نہیں ہوگی، خوست میں کیمرے لگارہے ہیں، شہر کے اہم مقامات پر نگرانی کے لئے 15کیمرے لگائے جا رہے ہیں، ٹی ٹی پی کارندوں کو تنبیہ کی گئی ہے کہ امارت اسلامی کے خلاف بولنے والے کو چھڑانے کی زحمت نہ کریں۔