ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان اور افغانستان کا امن ایک دوسرے سے وابستہ ہے، مرتضی سولنگی

اسلام آباد:نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضی سولنگی کاکہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کا امن ایک دوسرے سے وابستہ ہے، موثر بارڈر مینجمنٹ اور سکیورٹی دونوں ملکوں کے عوام کے مفاد میں ہے۔

افغان صحافیوں کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے   نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ذرائع ابلاغ کی ذمہ داری ہے کہ امن دشمنوں کی نشاندہی کرے تاکہ ریاست انہیں شکست دے سکے، افغان صحافیوں کے ویزا معاملات پر وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ سے رابطہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ  پاکستان ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر اس امر کو یقینی بنائے گا کہ تمام غیر ملکی قانونی طریقوں سے ہمارے ملک میں داخل ہوں۔

 افغان صحافیوں کے وفد نے نگران وفاقی وزیر اطلاعات کا مسائل کے حل کی یقین دہانی پر شکریہ ادا کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں