ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اہم پیش رفت،حسن نصر اللہ کی حماس اور اسلامی جہاد کے رہنماؤں سے ملاقات

بیروت: حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے نائب سربراہ صالح العروری اور اسلامی جہاد تحریک کے سیکرٹری جنرل زیادنخالہ سے ملاقات کی اور اسرائیلی جارحیت کی بھر پور مزاحمت کے حوالے سے حکمت ِ عملی تشکیل دی۔

تینوں رہنماؤں نے غزہ کی موجودہ صورتحال کا روزانہ جائزہ لینے پر زور دیا، حزب اللہ، حماس اور اسلامی جہاد نے غزہ میں مزاحمت کی فتح کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ صہیونی جارحیت کو روکنے کے طریقوں پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

حزب اللہ کے اعلامیے کے مطابق، اجلاس میں حماس کے تحت جاری آپریشن الاقصیٰ طوفان کے آغاز سے لے کر اب تک ہونے والے حالیہ واقعات، جاری مزاحمت کے علاوہ ہر سطح پر ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

واضح رہے کہ آپریشن الاقصیٰ طوفان کے آغاز سے حزب اللہ مقبوضہ فلسطین کی سرحد پر روزمرہ کی محاذ آرائیوں میں مصروف ہے اور سرحد پر قابض افواج اور تمام جاسوسی اور نگرانی کے نظام کو نشانہ بنانے کے لیے اپنی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
حزب اللہ نے الاقصیٰ سیلاب کے آغاز سے لے کر اب تک شمالی محاذ پراسرائیل کے خلاف محاذ آرائی میں اپنے تقریباً 40 مزاحمتی ارکان کی شہادت کی تصدیق کی تھی۔

حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے اپنی تنظیم کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کو ایک مراسلہ بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک الاقصی طوفان میں شہید ہونے والوں کو اب سے شہدائے قدس کہا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں