ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جماعت اسلامی جہاد فلسطین کی مکمل حمایت کرتی ہے، محمد حسین محنتی

کراچی:امیر جماعت اسلامی سندھ وسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی جہاد فلسطین کی مکمل حمایت، اس کو اتحاد امت اور اسلامی انقلاب کا پیش خیمہ سمجھتی ہے، غلیل وپتھروں سے اپنی سرزمین کی آزادی کی جنگ لڑنے والے اب اللہ تعالی کی نصرت سے اسرائیلی جارحیت کا میزائلوں سے مقابلہ کررہے ہیں۔

ایران کے قونصل جنرل حسن نورین سے ملاقات کرتے ہوئے  محمد حسین محنتی نے کہاکہ افغانستان کی طرح غزہ بھی امریکا واسرائیل کاقبرستان ثابت ہوگا، صہیونی فوج کا غزہ میں مظلوم فلسطینیوں کا محاصرہ اور ہسپتالوں وآبادیوں کو نشانہ بنانا بدترین درندگی اور انسانیت دشمن ا اقدام ہے قوام متحدہ سمیت حقوق انسانی کے ادارے اور عالمی ضمیر نوٹس لے۔

صوبائی امیر نے مزید کہا کہ پاکستان نے 1948سے ہی اسرائیلی وجود کیخلاف واضح موقف قائد اعظم کی زبانی میں ہی پیش کردیا تھا، جماعت اسلامی کے امیر سید ابوالاعلی مودودی نے بھی ہمیشہ فلسطینی مسلمانوں کے حق میں آواز اٹھائی ،دنیا بھر میں جتنی بھی اسلامی تحریکیں ہیں سب فلسطین میں حماس کی جدوجہد پر یکسو ہیں، جہاد میں زندگی ہے ،حماس کے مجاہدین نے اپنی اور غزہ کی آبادی کو آزمائش وخطرے میں ڈال کر ایمان و اللہ پرتوکل کا عملی نمونہ پیش کردیا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ آج امت کے ایک ہونے کاوقت ہے سندھ سمیت پورے ملک میں فلسطین کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرے ،ریلیاں اورفنڈ جمع کیا جارہا ہے وہ دن دور نہیں جب قبلہ اول یہودیوں سے آزاد ہوگا۔

ایرانی قونصل جنرل حسن نورین نے جماعت اسلامی وفد کی آمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین عالم اسلام کے اہم ترین مسائل میں سے ہے مگر عالم اسلام کی خاموشی نے انہیں پریشان کردیا ہے جب عالم کفر متحد اور امریکی وبرطانوی حکمران اسرائیل کا دورہ کرکے حمایت کا یقین دلاسکتے ہیں تو پھر مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کیلئے عالم اسلام کیوں متحد نہیں ہوتا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں