ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شفاف انتخابات سے متعلق صدر مملکت کی گفتگو خوش آئند ہے، پی ٹی آئی

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے انٹرویو پر تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ملکی حالات کا ایک بے لاگ مگر جامع جائزہ ہے،شفاف انتخابات سے عوامی مینڈیٹ کی ناگزیریت پر صدر مملکت کی گفتگو خوش آئند ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی نے بیان میں  کہا کہ پیچیدہ سیاسی، قانونی، عدالتی اور معاشی بحرانوں کا حل دستور کی بالادستی میں پوشیدہ ہے، صاف شفاف انتخابات ملک میں جمہوریت کی بقا و تسلسل کی کنجی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کیلئے  لیول پلیئنگ فیلڈ کے بغیر صاف شفاف انتخابات کا تصور ہی نامکمل ہے، ریاست صدر مملکت کی گفتگو کی روشنی میں بحرانوں کے حل کی بامعنی تدبیر کرے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں