اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی)نے نئی حلقہ بندیوں سے متعلق اعتراضات یکم نومبر سے سننے کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نئی حلقہ بندیوں سے متعلق اعتراضات سننے کیلئے 2 الگ، الگ بینچز تشکیل دے دیے ہیں۔
بینچ ون پیر کو اسلام آباد، شیخوپورہ، خضدار، سیالکوٹ اور راجن پور ریجن کے اعتراضات سنے گا جبکہ بینچ ٹو کرم، خیبر ایجنسی، ننکانہ، اٹک، جہلم، کوہاٹ اور کورنگی کی حلقہ بندیوں پر اعتراضات سنے گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن کے ترجمان کی جانب سے انتخاب مقررہ وقت پر کرانے اور ملتوی نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔