لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم نے کہا ہے کہ دنیا اس وقت حق اور باطل پرستوں کے دوواضح گروہوں میں بٹ چکی ہے، باطل کی قیادت امریکا اور اسرائیل جب کہ حق و صداقت کا علم فلسطینیوں اور حماس کے ہاتھ میں ہے۔
راشد نسیم نے کہا کہ یہ امر خوش آیند ہے کہ امریکا اور دیگر مغربی ممالک میں بھی حق کا ساتھ دینے والے بڑی تعداد میں موجود اور صہیونی ظلم کے خلاف مظاہرے کر رہے ہیں، پاکستان میں بھی تمام مذہبی اور سیاسی جماعتیں فلسطین کے مسئلہ پر ایک پیچ پر ہیں۔
انھوں نے کہا کہ حق و باطل کی معرکہ آرائی میں امام حسین کی قربانی آج بھی دنیا کے لیے سبق ہے، اہل فلسطین اسی قربانی کی یاد تازہ کر رہے ہیں۔ وہ وقت دور نہیں جب باطل مٹ جائے گا۔
راشد نسیم نے کہا کہ حماس کے بانی شیخ احمد یاسین نے کہا تھا کہ 2027ء روئے زمین سے ختم ہو جائے گا، امت متحد ہو کر فلسطینیوں کے حق میں عملی اقدامات کرے۔