صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ وہ ترکمانستان کو ترک ریاستوں کی تنظیم کے مکمل رکن کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں۔
ایردوان نے ترکیہ کے سرکاری دورے پر موجود ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف سےصدارتی کمپلیکس میں بلمشافہ ملاقات کی۔
دونوں ممالک کے وفود کی بات چیت کے بعد ترکیہ اور ترکمانستان کے درمیان معاہدوں پر دستخط ہوئے۔
دستخط کی تقریب کے بعد ایردوان اور بردی محمدوف نے مشترکہ پریس کانفرنس کا اہتمام کیا۔
صدر ایردوان نے یہاں بات کرتے ہوئے کہا کہ اس دورے کی ایک خاص اہمیت ہے کیونکہ یہ صدر کے طور پر بردی محمدوف کا ترکیہ کا پہلا دورہ ہے، "مشترکہ تاریخ، زبان، مذہب اور ثقافت کی بنیاد پر ہمارے تعلقات روز بروز ترقی کر رہے ہیں۔ باہمی احترام، تعاون اور مشترکہ مفادات دن بدن مضبوط ہوتا جا رہا ہے۔”
انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا ہے اور ملاقاتوں کے دوران تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ انہوں نے بردی محمدوف کے ساتھ ترکمانستان کی مستقل غیر جانبداری کی حیثیت کی بنیاد پر خطے بالخصوص غزہ کو درپیش موجودہ مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
یہ بتاتے ہوئے کہ وہ ترکمانستان کے ساتھ بہت سے معاملات پر یکساں نقطہ نظر رکھتے ہیں، ایردوان نے کہا:
"دنیا اور خاص طور پر ہمارے خطے میں موجودہ پیش رفت نے ترک ریاستوں کی تنظیم کی چھتری تلے ہمارے اتحاد کی اہمیت کا مظاہرہ کیا ہے۔ میں ایک بار پھر اس بات پر زور دینا چاہوں گا کہ ہم تنظیم کے مبصر رکن ترکمانستان کو ہماری خاندانی کونسل میں ایک مکمل رکن کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں۔”
یہ بتاتے ہوئے کہ ترکیہ، جو ترکمانستان کی آزادی کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک ہے،اس کی آزادی کے بعد سے ہمیشہ اپنے ترکمان بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور رہے گا، ایردوان نے کہا کہ 13 عنوانات کے تحت دستخط کیے گئے پروٹوکول کے ساتھ ترکیہ اور ترکمانستان کی باہمی طاقت کے کہاں تک پہنچنے کی حقیقت عیاں ہے۔
ترکمانستان کے صدر بردی محمدوف نے بھی کہا کہ مستقبل میں دوستی، احترام اور باہمی مساوات کے اصولوں پر مبنی حکمت عملی ترکمان۔ ترک تعاون کو فروغ دینے اور مضبوطی دلانے کی تائید ہوئی ہے۔
بردی محمدوف نے کہا کہ انہوں نے صدر ایردوان کے ہمراہ بحیرہ کیسپین کے راستے ترکمان قدرتی گیس اور برقی توانائی کی ترکیہ کو ترسیل پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
بردی محمدوف نے یہ بھی کہا کہ دوطرفہ تجارتی حجم میں اضافے کی اہمیت کی طرف توجہ مبذول کروائی گئی۔
صدر ایردوان نے بردی محمدوف کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔