ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیل غزہ میں فوری طور پر اپنا جنگی جنون بند کرے،اردگان

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردگان نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنا جنگی جنون فوری طور پر بند کرے اور غزہ کی پٹی پر تین ہفتوں سے جاری وحشیانہ بمباری بند کرے ۔

اردگان نے X پلیٹ فارم کے ذریعے کہا کہ گزشتہ رات غزہ پر اسرائیلی بمباری میں شدت اور خواتین، بچوں اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے سے ایک بار پھر غزہ میں انسانی بحران میں اضافہ ہوا ہے۔

ترک صدر نے غزہ میں اسرائیل کی طرف سے کی جانے والی نسل کشی کی مذمت کی اورفوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔
گزشتہ بدھ کو اردگان نے اعلان کیا تھا کہ وہ اسرائیل کا دورہ ترک کر رہے ہیں، انہوں نے فلسطینی مزاحمتی تحریک (حماس) کے متعلق کہا کہ وہ دہشت گرد نہیں ہے ۔

https://x.com/rterdogan_ar/status/1718187446024712528?s=20

غزہ پر اسرائیلی جارحیت مسلسل 21ویں روز بھی جاری ہے، جس میں آباد مکانات اور عوامی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے، جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد شہیداور زخمی ہوئے ہیں، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں، اور پوری سڑکیں اور رہائشی عمارتیں تباہ ہو گئی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں