ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حماس کا خوف ،یہودیوں کی نیندیں حرام، نفسیاتی ادویات کی مانگ میں 30فیصد اضافہ

تل ابیب:اسرائیلی جارحیت کے جواب میں غزہ سے داغے جانے والے راکٹوں نے یہودیوں کی نیندیں حرام کردیں ہیں،نفسیاتی و سکون آور ادویات کی مانگ تیس فیصد تک بڑھ گئی ہے۔

اسرائیلی فارماسسٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈیوڈ پپو نے وضاحت کی کہ “نفسیاتی ادویات کے نسخے میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے، لیکن نسخے کی درخواست کرنے والے مریضوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ وہ خوف کے باعث ذخیرہ اندوزی کر رہے ہیں۔ پچھلے مہینے کے مقابلے نفسیاتی ادویات کی مانگ میں 20-30 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ہیلتھ فنڈ میوہیڈیٹ کے مینٹل ہیلتھ ڈویژن کے سربراہ شیرون ایلمکیاس کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران مانگ میں 30 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے، ان کا کہنا ہے کہ “مطالبہ میں اضافہ صرف دوائیوں کے استعمال میں اضافے کی وجہ سے نہیں ہے۔

جس طرح لوگ سپر مارکیٹوں میں ضروری اشیاء کا ذخیرہ کر رہے ہیں، اسی طرح وہ ادویات کے دستیاب نہ ہونے کی صورت میں اسے ذخیرہ کرنے کی ضرورت بھی محسوس کرتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں