ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شہباز شریف اورمریم نواز کو آمدورفت کیلئے جیمرزنصب گاڑیاں فراہم

لاہور: پولیس نے سابق وزیراعظم  شہباز شریف اور چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ن) مریم نواز کو عوامی مقامات پرنقل و حرکت کیلئے جیمر وہیکلز فراہم کردیں ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپیشل برانچ کے مراسلے پر سابق وزیراعظم شہباز شریف اورمریم نواز کے ساتھ جیمرز والئی گاڑیاں چلیں گی پولیس کے مطابق دونوں سیاسی شخصیات کی رہائش گاہوں پر بھی ڈیمانڈ کے مطابق نفری تعینات کردی گئی ہے۔

مریم نوازاورسابق وزیراعظم شہباز شریف کی عوامی مقامات پر نقل و حرکت کے لیے سپیشل برانچ کی جانب سے سکیورٹی برانچ کو مراسلہ بھجوایا گیا تھا ڈی آئی جی سکیورٹی نے دونوں شخصیات کے لیے جیمر وہیکلز فراہم کردیں سکیورٹی سکواڈ کی چار گاڑیاں بھی مریم نواز اور شہباز شریف کی موومنٹ کے دوران اسکارٹ کریں گی ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں