ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جماعت اسلامی کے سید عبدالرشید سندھ اسمبلی میں سب پر بھاری تھے، حسین محنتی

کراچی:امیر جماعت اسلامی سندھ وسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ سید عبدالرشیدسندھ اسمبلی میں جماعت اسلامی کے واحد نمائندہ مگر پوری اسمبلی میں بھاری تھے، وہ منتخب تولیاری سے ایم پی اے تھے مگر پورے سندھ کے عوامی مسائل پر آواز اٹھاکر پیپلزپارٹی کی کرپشن اور خراب کارکردگی کو بے نقاب کیا۔

محمد حسین محنتی نے کہاکہ   جماعت اسلامی ملک کی واحد دینی وسیاسی  وجمہوری جماعت ہے جوموروثیت خاندانی سیاست سے پاک جماعت ہے، سابق میئر کراچی عبدالستار افغانی،نعمت اللہ خان،کے پی کے سینئر وزیر وموجودہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کام وکردار پوری قوم کے سامنے ہے، جماعت اسلامی ملک میں شریعت کے نفاذ،کرپشن فری واسلامی پاکستان کیلئے جدوجہد کررہی ہے جماعت اسلامی بذریعہ انتخابات ملک میں تبدیلی پر یقین رکھتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ کراچی تا کشمور پورے سندھ میں انتخابات میں حصہ لیں گے قوم کو مخلص ،اہل ودیانتدار قیادت کے انتخاب کا موقع دیں گے۔عوام اسلامی ،فلاحی وجمہوری ریاست کے قیام کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں