ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی عوام کا بنجمن نیتن یاہو کے گھر کے باہر احتجاج، جنگ بندی کرنے کا مطالبہ

 تل ابیب :  اسرائیلی یرغمالیوں کے خاندانوں  نے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے گھر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ صہیونی حکومت فوری طور پر جنگ بندی کرکے حماس سے اسرائیلی قیدیوں کو رہا کروائے۔

اسرائیلی یرغمالیوں کے خاندانوں نے کہا کہ صیہونی حکومت قیدیوں کی بخیریت رہائی کی ذمہ دار ہے، وزیراعظم نیتن یاہو تمام قیدیوں کی رہائی کے لیے ہر ممکن کوششیں کریں، اسرائیلی حکومت اسرائیل کو افغانستان یا لبنان نہ بنائے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نے جنگ کے نئے مرحلے کا اعلان کیا ہے اور غزہ پر حملوں کو آزادی کے لیے دوسری جنگ قرار دیدیا ہے، صہیونی حکومت نے جنگ بندی کے معاملات کو نظر انداز کرتے ہوئے اسپتال خالی کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم مزید بمباری کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں