ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی فوج کی کمی، تل ابیب یونیورسٹی کے طلبہ ریزروسپاہی کے طور پرطلب

تل ابیب: غزہ پر اپنی جارحیت اور حماس سے پے در پے ہزیمت کا سامنا کرنے کے بعد اسرائیل نے جنگ کے لیے ریزورو ڈیوٹی کےطور پر تل ابیب یونیورسٹی کے 5,000 طلبہ کو جنگی میدان میں طلب کرلیاہے۔

رپورٹ کے مطابق ریزرو ڈیوٹی کے لیے بلائے گئے 5,000 سےزائد طلبہ کو 250ڈالر کی ابتدائی گرانٹ دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے،طالب علموں کو یہ گرانٹ اگلے چند دنوں میں مل جائے گی ۔

تل ابیب یونیورسٹی نے اعلان کیا کہ آپریشن آئرن سورڈز میں ریزرو سپاہی کے طور پر خدمات انجام دینے والے ہر طالب علم کو یونیورسٹی سے فوری طور پر 250ڈالر کی گرانٹ ملے گی۔ حالیہ اعداد و شمار کے مطابق، 7 اکتوبر کو جنگ شروع ہونے کے بعد امریکی اور مغربی فوجی امداد کے باوجود اب تل ابیب یونیورسٹی سے 5,000 طلباء کو بلایا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں