ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت: دو مسافر ٹرینوں میں تصادم، 13 افراد ہلاک

بھارت میں 2 مسافر ٹرینوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ابتدائی معلومات کے مطابق 13 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہو گئے ہیں۔

اطلاع کے مطابق حادثہ اتوار کے شام پیش آیا۔  صوبہ آندراپردیش سے آتی ریل گاڑی الاماندہ اور کنٹکا پالے  قصبوں  کے درمیان ایک اور مسافر ٹرین سے ٹکرا گئی۔

بھارت  ریلوے  حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ انسانی غلطی کی وجہ سے پیش آیا ہے۔

بھارت کے وزیر اعظم نریندرا مودی   نے سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں ریلوے وزیر کے ساتھ ملاقات کا ذکر کیا اور کہا ہے کہ ریلوے حکام حادثے کے متاثرین کی ہر طرح سے مدد کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت میں ریلوے حادثات ایک تواتر سے پیش آتے رہتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں