ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نو مئی ایک لعنتی پروگرام تھا، ہم آج بھی فوج کے ساتھ ہیں، شیخ رشید

   راولپنڈی : سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ   میں چلے پر ضرور گیا تھا، جن نہیں ہوں کہ تین جگہوں پر موجود ہوتا،  اللہ نے مدد کی اور لال حویلی کو کھول دیا،چلے نے مجھے نیا شیخ رشید بنا دیا ہے۔

شیخ رشید نے کہاکہ  میں جیل بھی گیا توبھی دونوں حلقوں سے الیکشن لڑوں گا، پاک فوج ہماری عظیم فوج ہے، جنرل عاصم منیر نے معشیت درست کر دی، پاک فوج ہماری عظیم فوج ہے، جنرل عاصم منیر اور جنرل ندیم ملک کے لیے کام کر رہے ہیں۔

 شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نو مئی ایک لعنتی پروگرام تھا، کل بھی فوج کے ساتھ تھے اور آج بھی فوج کے ساتھ ہیں، مجھ سے کوئی غلطی ہوئی معافی مانگتا ہوں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں