کراچی: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ معروف کرکٹر جاوید میانداد کے سامنے آج تک کبھی بلند آواز میں بات نہیں کی تو تھپڑ کیسے مارسکتا ہوں؟
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے راشد لطیف نے کہاکہ پی جے میر نے مجھ پربے بنیاد الزام لگایا تھا کہ میں نے 1993 میں جاوید میانداد کو تھپڑ مارا تھا جو بہت غلط بات ہے، اس حوالے سے میں نے قانونی مشیر کے ذریعے صحافی پی جے میر کو قانونی نوٹس بھجوادیا ہے، اپنے آپ کو صحافی کہنے والا شخص میرے اور جاوید میانداد کے بارے میں غلط تبصرے کرنے پر مجھ سے 14 روز میں معافی مانگیں یا عدالتی کارروائی کا سامنا کرنے کیلیے تیار ہوجائے۔
I never slapped or even raised my voice in front of legendary Javed Miandad.
Javed bhai is not only a legend of Cricket (an ICC Hall of Famer), he is a national hero and pride of Pakistan. I was honored to debut for Pakistan under his captaincy. He is an institution of Cricket… pic.twitter.com/YXffi3MyvR
— Rashid Latif | 🇵🇰 (@iRashidLatif68) November 1, 2023
انہوں نے کہا کہ جاوید میانداد پاکستان کے قومی ہیرو ہیں،وہ صرف ایک لیجنڈ ہی نہیں بلکہ کپتانی میں پاکستان کے لیے ڈیبیو کرنے کا اعزاز حاصل کرنے والے ایک منفرد شخص ہے، وہ میرے استاد ہیں ، میں نے زندگی میں بہت کچھ اُن سے سیکھا ہے۔