نیویارک:اقوام متحدہ میں روس کے سفیر واسیلی نیبنزیا نے کہا کہ روس کواپنے دفاع کا کوئی حق نہیں کیونکہ وہ ایک قابض ریاست ہے۔
نیویارک میں اقوام متحدہ کے دفتر میں اسرائیل فلسطین تنازع پر سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے روسی سفیر کا کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطین تنازع کے حل سے قبل عرب ریاستوں سے تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش قابل مذمت ہے۔
انہوں نے کہا کہ جہاں تک اسرائیل کی سلامتی کا تعلق ہے، ہم اس کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اس کے حقوق کو تسلیم کرتے ہیں ،تاہم اس کی سلامتی کی مکمل ضمانت صرف اسی صورت میں دی جا سکتی ہے جب ہم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کی بنیاد پر مسئلہ فلسطین کو حل کریں۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں پر کئی دھائیوں سے مظالم جاری ہیں،کسی کی جان و مال کو تحفظ حاصل نہیں بے گناہ عوام کا خون بہا کر انصاف قائم نہیں کیا جاسکتا۔
روسی نمائندے نے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس پر اسرائیل کی تنقید پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں جو کچھ کہا گیا اس کے وہ مستحق نہیں تھے۔