ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الیکشن کمیشن وفد کا صدر عارف علوی سے مشاورت کا فیصلہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ECP) نے فروری میں عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے صدر عارف علوی سے مشاورت کے لیے اہم اجلاس طلب کر لیا۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری الیکشن کمیشن  پاکستان کا کہنا تھا کہ الیکشن باڈی عام انتخابات 2024 کے حوالے سے مشاورت کے لیے جلد صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات کرے گی۔

یہ پیش رفت الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے آج سپریم کورٹ کو بتانے کے بعد سامنے آئی ہے کہ ملک میں عام انتخابات 11 فروری 2024 کو ہوں گے۔

الیکشن کمیشن پاکستان  کے وکیل سجیل سواتی نے تین رکنی بینچ کو بتایا کہ ملک میں 30 نومبر کو حلقہ بندیوں کی تکمیل کے بعد انتخابات ہوں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں