اگرچہ غزہ پر اسرائیل کی فضائی اور زمینی فوجی کارروائیاں ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہی ہیں،تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے فوجی حملے اس طرح نہیں ہو رہے جس طرح تل ابیب چاہتا ہے۔
اسرائیلی فوج کی سخت نگرانی کے باوجود، غزہ کی پٹی کے اندر زمینی جارحانہ کارروائیوں کے آغاز کے بعد سے اسرائیلی افواج کو بھاری نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے ۔
اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں جاری کارروائیوں کے دوران اپنی فوج کی 53ویں بٹالین کے کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل سلمان حبکا کی ہلاکت کا اعلان کیا تھا۔وہ اسرائیلی فوج کے سب سے اعلیٰ ترین کمانڈ رتھے جو حماس کے ہاتھو ں مارے گئے۔
حماس کے خلاف اسرائیل کی زمینی فوج کی ہر کارروائی میں متعدد اسرائیلی فوجیوں کی پے درپے ہلاکتوں نے اسرائیلی فوج کے اندر سخت مایوسی اور اضطراب پیدا کردیا ہے،ان ہلاکتوں پر اسرائیلی ارکانِ پارلیمنٹ کو دھاڑیں مار کر روتا ہوا بھی دکھایا گیا ہے۔