ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں اضافہ، 14 اشیا مہنگی ہو گئیں

اسلام آباد:مہنگائی بڑھنے کی رفتار میں کمی آنے کے بعد ایک بار پھر ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوگیا اور 14 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.71 فی صد کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح بڑھ کر 29.88 فی صد پر آ گئی ہے۔

ملک میں مہنگائی سے سب سے زیادہ متاثر 22ہزار 889روپے سے 29 ہزار 517روپے ماہانہ آمدن رکھنے والا طبقہ ہوا، جس کیلیے مہنگائی کی شرح 30.22فی صد رہی۔

نئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران ہفتے ملک بھر میں 14 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ اور 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی اور 25 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے آلو کی قیمت میں 1.61 فی صد، پیاز کی قیمت میں 25.25 فیصد، ٹماٹر کی قیمت میں25.58 فی صد، چکن کی قیمت میں10.79 فی صد، انڈوں کی قیمت میں1.30 فی صد، چائے کی پتی کی قیمت میں 1.58 فی صد، لہسن کی قیمت میں0.50 فی صد، باسمتی ٹاٹوٹا چاول کی قیمت میں0.19 فی صد جب کہ آگ جلانے والی لکڑی کی قیمت میں0.05 فی صد اضافہ ہوا۔

اس دورانیے میں گڑ کی قیمتوں میں2.66 فیصد، کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 1.62 فیصد، ایل کی پی جی کی قیمت میں1.05 فیصد، آٹے کی قیمت میں 0.62 فیصد، دال مسور کی قیمت میں 0.93 فیصد، واشنگ سوپ کی قیمت میں 0.41 فیصد جبکہ سرسوں کے تیل کی قیمت میں0.32 فیصد کمی واقع ہوئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں