ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنون کے شہرہ آفاق گانے ’سیوونی‘ پر عاطف اسلم کی پرفارمنس نے دھوم مچادی

ہیوسٹن: پاکستانی میوزک بینڈ جنون کے شہرہ آفاق گانے ’سیوونی‘ پر عاطف اسلم کی پرفارمنس نے دھوم مچادی۔ 

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں پاکستان کے نامور گلوکار 1997 کے گانے پر اپنے مخصوص انداز میں پرفارمنس پیش کررہے ہیں۔

آئیکونک سانگ پر عاطف اسلم کی سحر انگیز آواز نے مزید خوبصورتی پیدا کردی اور حاضرین اس گانے کو سن کر جھوم اٹھے۔

گلوکار آج کل امریکا کے دورے پر ہیں جہاں وہ اپنی جادو بھری آواز سے مختلف امریکی ریاستوں میں مداحوں کو محظوظ کررہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو کو بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے اور مداح عاطف اسلم کی مسحور کن آواز سے بہت لطف اٹھا رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں